facebook me aik dost ne is hadees k mutaleq pocha tha saath me scan page bi send kia tha to me ne socha kyu na is forum k koi mufti sahab is ka tafseeli jawab farmae....
jazakallah
Posted 10 July 2011 - 01:07 PM
And when it is said unto them (Kuffars): Believe as these people [Sahabah {R.A}] believe; they say: "Shall we believe as these foolish believe? Alert! they (Kuffars) are the foolish but they know not. {Surah Al-Baqarah, Ayah#13}
Posted 10 July 2011 - 01:16 PM
میں مفتی تو ہرگز نہیں، لیکن جتنا میرے علم میں ہے، وہ آپ کے سامنے رکھتا ہوں
وَعَنْ عُمَرَ قَالَ رَاَنِی النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم وَاَنَا اَبُوْلُ قَائِمًا فَقَالَ یَا عُمَرُ لَا تَبُلْ قَائِمًا فَمَا بُلْتُ قَائِمًا رَوَاہُ الْتِرْمِذِیُّ وَابْنُ مَاجَۃَ قَالَ الشَّیْخُ الْاِمَامُ مُحِیُّ السُّنَّۃِ رَحِمْہُ اﷲُ قَدْ صَحَّ عَنْ حُذَیْفَۃَ ص قَالَ اَتَی النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم سَبَاطَۃَ قَوْمٍ فَبَالَ قَائِمًا ( مُتَّفَقٌ عَلَیْہٖ )، قِیْلَ کَانَ ذٰلِکَ لِعُذْرِ۔
حدیث
''اور حضرت عمر فاروق فرماتے ہیں کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے (ایک روز) مجھے کھڑے ہو کر پیشاب کرتے ہوئے دیکھا تو فرمایا کہ ''عمر! کھڑ ہو کر پیشاب نہ کیا کرو''چنانچہ اس کے بعد میں کبھی کھڑے ہو کر پیشاب نہیں کیا (ابن ماجہ ،جامع ترمذی)امام محی السنۃ فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ سے منقول ہے کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم ایک قول کی کوڑی پر گئے اور وہاں کھڑے ہو کر پیشاب کیا (صحیح البخاری و صحیح مسلم ) کہا جاتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فعل (کھڑے ہو کر پیشاب کرنا، کسی عذر کی بنا ء پر تھا۔'' فائدہ: متفقہ طور پر تمام علماء کے نزدیک کھڑے ہو کر پیشاب کرنا مکروہ ہے، البتہ اس میں اختلاف ہے کہ مکروہ تحریمی ہے یا مکروہ تنزیہی چنانچہ بعض علماء فرماتے ہیں کہ مکروہ تحریمی ہے اور بعض کے نزدیک مکروہ تنزیہی ہے۔ جہاں تک حضرت عمر فاروق کے فعل کا تعلق ہے اس کے بارے میں علماء لکھتے ہیں کہ چونکہ ایام جاہلیت میں کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کا طریقہ رائج تھا اور ان کو وہی عادت پڑی ہوئی تھی اس لیے انہوں نے کھڑے ہو کر پیشاب کر لیا، یا ہو سکتا ہے کہ کسی عذر کی بنا پر انہوں نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا ہو۔ اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بھی حضرت حذیفہ کی روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا ہے اس سلسلہ میں بھی یہی کہا جاتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کسی عذا کی بنا پر ایسا کیا ہوگا، اور علماء نے وہ اعذار بھی لکھے ہیں چنانچہ بعض حضرات فرماتے ہیں کہ چونکہ وہاں نجاست کی وجہ سے آپ نے بیٹھنے کی جگہ نہیں پائی اس لیے کھڑے ہو کر پیشاب کر لیا۔ بعض علماء فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیر مبارک میں درد تھا اور بعض حضرات کی تحقیق کے مطابق پیٹھ میں درد تھا ، اس کی بناء پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ نہیں سکتے تھے اس لیے کھڑے ہو کر پیشاب کر لیا۔
http://saha-e-sittah...42&bno=1&jno=10
أَخْبَرَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ أَنْبَأَنَا إِسْمَعِيلُ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَی سُبَاطَةَ قَوْمٍ فَبَالَ قَائِمًا
مومل بن ہشام، اسماعیل، شعبة، سلیمان، ابووائل، حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک قوم کے کوڑا (پھینکنے کی جگہ) پر تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا۔
http://saha-e-sittah...2&bno=222&jno=1
Muhammad صلى الله عليه و آله و صحبه وسلم
Answering Ansar Unveiled
O Allah, You know very well the plead of my heart
اہم کتب : مجموعہ تفاسیر لکھنوی، منہاج السنہ ، حقیقی دستاویز ، مطرقۃ الکرامہ ، آیات بینات ، یازدہ نجوم ، مـــــزیــــــــد کـــــــتـــــــب
Posted 21 May 2012 - 06:01 PM
ملا باقر مجلسی اپنی کتاب حلیۃ المتقین میں فرماتا ہے
در حديث حسن منقول است كه : از حضرت صادق عليه السلام پرسيدند كه كسيكه دارو كشد ايستاده بول ميتواند كرد، فرمود كه : باكى نيست
حدیث حسن میں منقول ہے کہ امام جعفر صادق سے پوچھا گیا کہ جس شخص نے نورہ لگایا ہو، وہ کھڑے کھڑے پیشاب کر سکتا ہے؟ فرمایا کچھ مضائقہ نہیں۔
حلیۃ المتقین ص 218 باب ھفتم
Muhammad صلى الله عليه و آله و صحبه وسلم
Answering Ansar Unveiled
O Allah, You know very well the plead of my heart
اہم کتب : مجموعہ تفاسیر لکھنوی، منہاج السنہ ، حقیقی دستاویز ، مطرقۃ الکرامہ ، آیات بینات ، یازدہ نجوم ، مـــــزیــــــــد کـــــــتـــــــب
| Topic | Forum | Started By | Stats | Last Post Info | |
|---|---|---|---|---|---|
some ahadees on virtues of hz abubakar(ra) |
Muslims vs Shias - [English] | swords_of_sunnah |
|
|
|
[Hadees] - Ramadan - 1 |
Quran & Hadith - قرآن و حدیث | Saying of Beloved Prophet |
|
|
|
[Hadees]- Seerat-e-Nabvi (s.a.w.w) 2 |
Quran & Hadith - قرآن و حدیث | Saying of Beloved Prophet |
|
|
0 members, 0 guests, 0 anonymous users