ہبہ فدک اور اھل سنت کتب - شیعہ فورمز کا رد
شیعہ فورمز پر "حسن مولائی" مناظرہ ممبر نے ، اھل سنت کتب کے کچھ حوالاجات پیش کرکے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ: نبی اکرم (ص) نے سیدہ فاطمہ الزھرہ (ر) کو اپنی حیات میں باغ فدک "ہبہ" کردیا (یعنی تحفہ میں دے دیا) تھا۔
شیعہ رافضی حسن مولائی ، اس روایت کیلئے "درالمنثور" کتاب کا حوالہ لائے ھیں۔ پہلے ھم حسن مولائی کی اُس پوسٹ کو دیکھتے ھیں ، اور پھر اس کا جواب انشاء اللہ بعد میں عرض کرتے ھیں۔

اول تو "درالمنثور" کتاب میں اس روایت کی کوئی سند موجود نہیں۔ "درالمنثور" کی یہ روایت کچھ یوں ھے۔



مندرجہ بالا حوالہ یہ واضح کر رہا ھے کہ اس روایت کی کوئی سند نہیں ، اور بغیر سند (جرح و تعدیل) کے کسی روایت کا قبول کرنا ، شیعہ کے ہاں تو حجت ھو سکتا ھے مگر اھل سنت کے ہاں نہیں۔ نیز کہ اس حوالے کی روایت کے ہاشیہ (فٹ نوٹ) پر بہت واضح الفاظ میں لکھا ھے کہ یہ روایت "کشف الاستار (البزار)" اور "مسند ابی یعلی" میں بھی مرقوم ھے۔ مزید یہ کہ دیگر کتب (جن کا ذکر ھوا) میں جہاں یہ روایت ذکر ھوئی ، اُس روایت میں ایک راوی "عطية العوفي" ھے ، جو کہ متروک اور ضعیف ھے۔
اگرچہ درج بالا روایت نہ صرف بغیر سند کے ھے بلکہ ضعیف بھی ، لیکن اگر شیعوں کی پھر بھی تسلی نہ ھوئی ھو ، تو ھم یہی روایت دیگر اھل سنت کتب سے پیش کئے دیتے ھیں ، جس کا ذکر "درالمثور" کے حوالے میں ھوا ھے۔
اسی طرح کی پہلی روایت "کشف الاستار (البزار)" میں کچھ اس طرح نقل ھوئی ھے۔


مزید یہ روایت "مسند ابی یعلی" میں بھی دو مقام پر نقل ھوئی ، جو کچھ اس طرح ھے۔



کشف الاستار (البزار) اور مسند ابی یعلی کی روایات کو دیکھیں تو ان میں بھی یہی راوی "عطية (عطية العوفي)" موجود ھے۔ خیر یہ تو پہلے بھی بیان ھو چکا کہ یہ راوی "عطية العوفي" نہ صرف متروک الحدیث ھے بلکہ ضعیف بھی۔ اب دیکھتے ھیں کہ اس روای کے بارے میں اھل سنت علماء رجال کا کیا کہنا ھے۔
Quote
اسم الراوي : عطية بن سعد بن جنادة
اسم الشهرة : عطية بن سعد العوفي
المذهب : الشيعة
الرتبة : ضعيف الحديث
ابن عدي : مع ضعفه يكتب حديثه وكان يعد من شيعة الكوفة
البيهقي : ضعيف
أبو حاتم : ضعيف
أبو دواد : ليس بالذي يعتمد عليه
أحمد بن حنبل : ضعيف الحديث
النسائي : ضعيف
الدارقطني : ضعيف
الذهبي : ضعفوه
سفيان الثوري : يضعف حديثه
يحيى القطان : ضعيف
ابن حجر العسقلاني : كان شيعيا مدلسا
لہذا ، درج بالا تمام حوالاجات اور علماء رجال کے اقوال سے یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچی کہ یہ راوی "عطية العوفي" نہ صرف متروک الحدیث ، شیعہ ، بلکہ ضعیف بھی ھے۔ نیز کہ "فاطمہ الزہرہ (ر) کو باغ فدک کے ہبہ کئے جانے" کی یہ روایات "ضعیف" ھیں۔ اللہ سبحان و تعالیٰ ، شیعوں کو حق سمجھنے اور قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، آمین۔




Top










