Quote
امام ذہبی ہی نہیں بلکہ ابن حجر نے بھی یہ کہا ہے کہ وہ دولت کا طلب گار تھا اور اولاد امیہ کےلئے کام کرتا تھا۔ ظاہری بات ہے کہ جو بنو امیہ کا دل خوش کرے گا اس کے مفاد میں روپیوں کے بدلے ان کے کہنے کے مطابق حدیث گھڑے گا تو اسی سے تو اس کا بنو امیہ کے دور حکومت میں بڑا نام تھا۔ ورنہ بنو امیہ کے روش سے لوگ اچھی طرح واقف ہیں اپنے تعریف کرنے والے کا منہ لعل و جواہرات سے بھردیتے اور اپنی برائی کرنے والے کے گلے میں موت کا ہار ڈال دیتے۔
کہاں پر لکھا ہے کہ امام زہری دولت کا طلبگار تھا اور اولاد امیہ کے لئے کام کرتا تھا؟ کس کتاب میں لکھا ہے؟ اگر امام زہری بنو امیہ کیلئے روایتیں گھڑتا تھا، تو کیا بنو امیہ حضرت علی کی تعریف میں روایات پر بھی امام زہری کو روپیہ دیتے تھے؟ بنو امیہ اگر اپنی تعریف کرنے والوں کو پیسے دیتے تو ہونا تو یہ چاہئیے تھا کہ بنو ہاشم کے فضائل کم مروی ہوتے اور بنو امیہ کے فضائل بے حساب ہوتے، لیکن بنو امیہ کے فضائل میں کل روایات کتنی ہیں؟ پانچ؟ دس؟ پندرہ؟ بس؟ لیکن کبھی کتب کا مطالعہ کرو تو لگ پتا جائے گا؟ امام باڑوں میں اپنا مغز ہی خراب کرتے مت رہنا۔
Quote
خدا کی قسم بنو امیہ نے پورے خاندان رسالت کو تباہ و برباد کردیا وہ گھر جو کبھی آباد ہوتے تھے امیہ کی ملعون اولاد نے ان گھروں کو ویران کردیا خدا کی قسم مولا حسین ع کے ششمایے معصوم بچے کو شہید کردیا اور تم لوگ ایک مولا حسین ع کی بات کرتے ہو۔ اگر وہ مولا حسین ع کو ہی اکیلا شہید کرتے اور اس کے بدلے میں اگر پوری آل امیہ کو قتل کیا جائے تب بھی مولا حسین ع کے زمین کربلا پر گرنے والے ایک خون کے قطرے کے بھی برابر نہیں۔
اگر امام حسین کے بدلے میں تم پوری آل امیہ کو قتل کر دو، تو پہلے امام حسین ہی تمہارے قتل کا فتوٰی جاری کریں گے۔ کیونکہ اسلام کہتا ہے کہ قاتل کو مقتول کے بدلے میں قتل کیا جائے۔ یہ نہیں کہتا کہ قاتل کی آل کو بھی مقتول کے بدلے میں قتل کیا جائے۔ عجیب مذاق ہے۔ اہل بیت تو واقعہ کربلا کے بعد بھی بنو امیہ سے نکاح کرتے رہے، حضرت علی کی بیٹی رملہ کا نکاح ایک اموی سے ہوا۔ حضرت حسین کی بیٹی کا نکاح اموی سے ہوا۔ وہ تو اپنی بیٹیاں امویوں کو نکاح میں دیتے رہے، لیکن اگر کوئی دوسرا بنو امیہ کا قریبی معلوم ہو جائے تو وہ ناصبی ہو گیا۔ سبحان اللہ۔
Quote
اولاد عباس جنہوں نے ہمارے آئمہ طاہرین کو ظلم و ستم کے ساتھ شہید کیا ان کے راویوں پر ابھی بحث نہیں ہورہی۔ اور آپ لوگ ذرا اپنی زبان کو سبھالیں آئمہ مارے نہیں آئمہ طاہرین شہید کیے۔۔اولاد رسول ص کےلیے ادب سے الفاظوں کو استمعال کریں
ابھی اگر تمہارے کسی مصنف کی کتاب سے دکھا دوں کہ اس نے کہا فلاں امام مارا گیا ،تو کیا مان لو گے کہ اس نے بے ادبی کی ہے؟
Quote
اصل روایت میں شناخت نہیں کرائی گئی کہ رسول پاک ص کی کونسی نواسی۔ اور پھر نکاح کا بھی نہیں کہا گیا اسی طرح تو قرآن میں بھی لفظ عندک بہت بار آیا ہے۔ اللہ کے ہاں ،اللہ کے پاس، اللہ کے قریب تو کیا ہم اس لفظ سے معاذاللہ الٹا مطلب نکال دیں گے ۔
اب معلوم ہوا بے ادب کون ہے۔ اے بے ادب انسان، حضور ﷺ کی نواسی حضرت عمر کے ہاں کس واسطے ہوگی؟ اگر وہ بے نکاحی حضرت عمر کے پاس ہے تو حضرت علی پر تم نے انتہائی گھٹیا گمان کیا، اور اگر نکاح نہیں ہوا تھا، تو لوگ حضرت عمر کو کیوں دے رہے تھے کہ اس کو نبی ﷺ کی نواسی کو دے دیجئیے، حضرت علی کو کیوں نہیں دے رہے تھے؟ عندک کا لفظ یعنی جو تمہارے ہاں ہے ، یہ لفظ عربی میں بار بار نکاح کا مطلب دینے میں استعمال ہوا ہے۔ اور یہاں پر اعتراض کرنا خاص طور پر سراسر جہالت ہے۔
Quote
اور آپ لوگوں نے جو یہ کہا ہے کہ ام کلثوم ع کے علاوہ کون رسول ص کی نواسی ہوسکتی ہیں تو شاید آپ لوگ یہ بات نہیں جانتے کہ سیدہ زینب ع بھی رسول خدا ص کی نواسی تھیں۔ شاید اسی وجہ سے یہ کہہ رہے ہیں،
اگر آپ کا اشارہ روسول اللہ ﷺ کی بیٹی بی بی زینب کی کسی اولاد کی طرف ہے تو بی بی زینب کا ایک بیٹا تھا جس کا نام علی تھا، اور ایک بیٹی تھی جس کا نام امامہ تھا۔ امامہ کا نکاح حضرت فاطمہ کے بعد ان کی وصیت سے حضرت علی کے ساتھ ہوا تھا۔ اور کوئی ان کی اولاد نہیں تھی۔ تو اس وجہ سے یہاں پر سیدہ زینب کی کوئی بیٹی مراد ہو ہی نہیں سکتی۔ اور اگر آپ کا اشارہ حضرت علی کی بیٹی زینب کی طرف ہے تو کیا وہ تسلیم کرتے ہو؟
Quote
اور دوسری بات بقول آپ لوگوں کے زینب بنت رسول خدا ص کہ ان کے بطن سے ایک بیٹی تھیں جن کا نام امامہ تھا اور وہ بھی رسول خدا ص کی نواسی ہی تھی۔وہ بھی عمر کے پاس ان کے دربار میں آسکتی ہیں۔
میاں قیاس تمہارے مذہب میں حرام ہے۔ بات ختم
Quote
اگر روایت کو نقصان نہیں تو اس روایت کو بطور نکاح بھی اب آئندہ پیش ہی نہ کریں۔
لہٰذا اس روایت کا راوی یونس اور زہری اس پر ہم بحث کررہے تھے اور یونس کے بارے میں ہم پہلے بھی یہ بات کہہ چکے ہیں کہ ایک طرف اسے ثقہ تو دوسری طرف اسے کثیرالخطابھی کہا گیا ہے۔ اور یہ کہ وہ معاویہ کا غلام تھا اور معاویہ حدیث ساز فیکٹری کا نگران اعلیٰ ہے۔
جب روایت میں کوئی نقصان نہیں تو اس روایت کو پیش کیوں نہ کریں؟ کیونکہ آپ نے اس بارے میں بہت سے اعتراضات کر لئے ہیں؟ ہم نے بھی تو ان فرسودہ اعتراضات کی قلعی کھول دی ہے۔ اب آپ کے پاس کچھ باقی نہ رہا تو پھر انہی باتوں کو دہرا کر جان کی خلاصی ہو رہی ہے۔ سبحان اللہ
میں کہتا ہوں امیر معاویہ بھی ثقہ تھے، ان کے والد بھی ثقہ تھے، انکی ماں بھی ثقہ تھیں، اور زرارہ بھی کذاب ہے، ابوبصیر بھی کذاب ہے، اور مختار ثقفی تو دجال ہے۔
Quote
اور زہری وہ بھی بنو امیہ کےلئے کام کرتا تھا اور کوئی بعید نہیں کہ یہ نکاح بھی بنو امیہ نے توہین آل محمد ص میں گھڑا ہے۔
بنو امیہ نے اہل بیت کو بیٹیاں دیں اور بیٹیاں لیں جیسا کہ حضرت علی سے نہج البلاغہ میں بھی منقول ہے، جب بنو امیہ کے ساتھ نکاح سے اہل بیت کی توہین نہیں ہوتی ، بلکہ حضرت علی اس کا فخر سے تذکرہ کرتے ہیں، تو حضرت عمر کے ساتھ حضرت علی کی بیٹی سے کس طرح اہل بیت کی توہین ہوتی ہے؟ اب تمہارے پاس مزید کچھ کہنے کو باقی نہیں رہا، لہٰذا اس ٹوپک کو بند کیا جاتا ہے۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
Edited by kalaam, 25 September 2012 - 05:08 PM.