کی شان میں گستاخی کرنے کا انجام
ایک مرتبہ حضرت علی
نے ایک بات ارشاد فرمائی تو ایک بد نصیب نے نہایت بے باکی سے کہا کہ اے امیر المومنین! آپ جھوٹے ہیں۔ (نعوذ باللہ) آپ نے فرمایا اے شخص اگر میں سچا ہوں تو یقیناً تو قہر الٰہی میں گرفتار ہونے والا ہے۔ اس گستاخ نے کہا آپ میرے لئے بد دعاء کرتے ہیں مجھے اس کی پرواہ نہیں۔ اس کے منہ سے ابھی یہ الفاظ ادا ہی ہوئے تھے کہ فوراً وہ قہر الٰہی کا شکار ہو گیا اور دونوں آنکھوں سے اندھا ہوگیا۔ (ملاحظہ کیجئے ازالتہ الخفاء، صفحہ273، جلد2)




Top






