Jump to content

  • Log in with Facebook    Log in with Windows Live    Log In with Google      Sign In   
  • Create Account


* * * * * 1 votes

شیعہ کا بارہواں امام - ایک عجیب و غریب یہودی فلسفہ


  • Please log in to reply
2 replies to this topic

#1 OFFLINE   Yasir

Yasir

    Servant of Allah - عبد الله

  • Junior Member
  • Topics: 12
  • Posts: 98
  • Thanked: 107 times
  • Joined: 19-February 13
  • Local time: 05:25 PM
  • Gender:Male
  • Interests:Exploring Rafidhism
  • Religion:Islam (Sunni)

Posted 24 March 2013 - 02:05 PM

جب بھی میں شیعہ کے بارھویں امام کے بارے میں تحقیق کرتا ہوں تو کچھ عجیب و غریب باتیں اور خدشات میرے دماغ میں آتے ہیں اور وہ خدشات میں آپ کو بھی بتانا چاہتا ہوں۔ دوسرا اگر بارھویں امام کے فلسفے کو غور سے دیکھا جائے تو صاف اندازہ ہو جاتا ہے کہ شیعت یہودیت سے ماخوذ ہے اور شیعت کی دعوت اصل میں یہودیت کی دعوت ہے۔

سب سے پہلی بات جو کہی جاتی ہے کہ بارھویں امام صاحب جب غار سے باہر نکلیں گے تو مادر زاد ننگے ہوں گے۔ مجھے آج تک یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ وہ ننگے کیوں باہر نکلیں گے۔ اور ساتھ میں لکھا ہے کہ سب سے پہلے ان کی بیعت رسول اللہ ﷺ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کریں گے معاذ اللہ۔ مثلا ملا باقر مجلسی لکھتا ہے۔


امام باقر علیہ سلام نے فرمایا ۔ جب قائم آل محمد علیہم سلام ظاہر ہوں گے۔ خدا ان کی ملائکہ سے مدد کرے گا اور سب سے پہلے جو شخص ان کی بیعت کرے گا وہ محمد ﷺ ہوں گے ان کے بعد علی علیہ سلام ہوں گے۔

اور شیخ طوسی اور نعمانی نے حضرت امام رضا علیہ سلام سے روایت کی ہے کہ حضرت قائم علیہ سلام کے ظہور کی علامتوں میں سے ایک علامت یہ ہے کہ حضرت برہنہ بدن (بالکل ننگے)قرص آفتاب کے سامنے ظاہر ہوں گے اور منادی ندا دے گا یہ امیر المومنین علیہ سلام واپس آئے ہیں۔ (حق الیقین اردو۔ جلد 2۔ ص 18-19)


Post 13.jpg



دوسرا اب جو میں نقل کرنے جا رہا ہوں اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ شیعیت اصل میں یہودیت سے ماخوذ ہے اور شیعت کی دعوت اصل میں یہودیت کی دعوت ہے۔ آپ کی بارھویں امام کے فلسفے میں بھی اس کی کئی مثالیں ملیں گی لیکن میں فی الحال ایک پر اکتفا کروں گا مثلا


(بارھواں امام) حضرت داؤد اور سلیمان کے مانند فیصلہ کریں گے ا ور کسی سے گواہی طلب نہ کریں گے۔ (بحار الانوار اردو از ملا باقر مجلسی۔ جلد 12۔ صفحہ 244)


Shia 63.jpg



مجھے ایک چیز سمجھ نہیں آئی کہ جب اللہ کے نزدیک دین اسلام ہی محبوب ہے اور پچھلی شریعتیں منسوخ ہو چکی ہیں تو بارھواں امام داؤد علیہ سلام کی طرز پر کیوں فیصلے کرے گا جب محمد رسول اللہ ﷺ کا طریقہ موجود ہے؟ آپ شیعت میں یہودی اثر یہاں سے صاف ظاہر دیکھ سکتے ہیں۔


خیر تھوڑا آگے چلتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ بارھواں امام زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا۔ لیکن یہ کیا دوسری طرف شیعہ لکھتے ہیں کہ اتنا قتل و غارت کریں گے حد ہی کوئی نہیں؟ یہ عدل و انصاف ہے یا فساد؟؟
مثلا ملا باقر لکھتا ہے: (بارھواں امام) لوگوں کو اتنا قتل کریں گے کہ سوائے دین محمد ﷺ کے کوئی دین باقی نہ رہے گا۔ (بحار الانوار اردو از ملا باقر مجلسی۔ جلد  12۔ صفحہ 253)


Post-1.jpg


اب میں جو بات آپ کو سنانے جا رہا ہوں اس پر شائد آپ اپنے دل کو تھام لیں۔ کیا آپ کو معلوم ہے وہ بارھواں امام جو غار سے ننگا باہر نکلے گا، باہر نکل کر انتہائی قتل و غارت کرے گا اور سیدنا داؤد علیہ سلام کے طریقے پر فیصلے کرے گا وہ غار میں کیوں چھپا ہوا ہے؟ پلیز اس بات پر ہنسیے گا مت وہ علیحدہ بات ہے کہ میں جب بھی یہ سوچتا ہوں بہت ہنستا ہوں۔ بارھواں امام غار میں دشمنوں کے خوف کی وجہ سے چھپا ہوا ہے۔ جی ہاں بارھواں امام ڈر کر غار میں چھپا ہوا ہے۔ اگر آپ کو نہیں یقین تو یہ حوالہ جات ملاحظہ فرما لیں۔



راوی کہتا ہے کہ میں نے موسیٰ کاظم علیہ سلام سے صاحب امر کے بارے میں دریافت کیا تو آپ نے فرمایا وہ دشمنوں کے خوف سے پوشیدہ اور اپنے اہل سے غائب رہے گا اور اپنے شہید باپ کا وارث ہو گا۔ (کمال الدین اردو از شیخ صدوق۔ جلد 2۔ صفحہ 364)

Post-2.jpg


شیعہ کا بارھواں امام ڈر و خوف کی وجہ سے غار میں چھپا ہوا ہے: زرارہ سے مروی ہے کہ مجھ سے ابو عبداللہ نے فرمایا حضرت حجت کی غیبت لڑکپن ہی سے شروع ہو گی۔ میں نے کہا یہ کیوں؟ فرمایا۔ دشمن کے خوف سے (اصول کافی اردو- جلد 2۔ کتاب الحجت۔ صفحہ 293)


Post-3.jpg


وقتا فوقتا جوں جوں اس بارھویں امام کے فلسفے کے بارے میں میری معلومات میں اضافہ ہوتا رہے گا میں اس پوسٹ کا اپ ڈیٹ کرتا رہوں گا۔ امید ہے آپ اس فلسفے پر اپنے خیالات کا اظہار کر کے میرے علم میں اضافہ فرمائیں گے۔ جزاکم اللہ خیرا


Edited by Yasir Nasir, 24 March 2013 - 02:06 PM.

Posted Image

Thanked by 3 Members:
Sunni Puttar, ummaseed, Rag-e-Farooqi

#2 OFFLINE   ALI MUAWIYA

ALI MUAWIYA

    Advanced Member

  • Senior Member
  • Topics: 51
  • Posts: 432
  • Thanked: 288 times
  • Joined: 02-September 12
  • Religion:Islam (Sunni)

Posted 24 March 2013 - 02:28 PM

گر شکایت نہ ہو تو ایک پیج ہماری طرف سے بھی۔۔۔۔۔۔

Attached Images

  • 12 imam.jpg


Thanked by 4 Members:
Sunni Puttar, ummaseed, Rag-e-Farooqi, Yasir Nasir

#3 OFFLINE   Yasir

Yasir

    Servant of Allah - عبد الله

  • Topic Starter
  • Junior Member
  • Topics: 12
  • Posts: 98
  • Thanked: 107 times
  • Joined: 19-February 13
  • Local time: 05:25 PM
  • Gender:Male
  • Interests:Exploring Rafidhism
  • Religion:Islam (Sunni)

Posted 24 March 2013 - 02:36 PM

زبردست علی بھائی۔ جزاکم اللہ خیرا
Posted Image





Similar Topics Collapse

0 user(s) are browsing this forum

0 members, 0 guests, 0 anonymous users

Welcome to HCY Forum
Please Login or Register to use full features.